Nov ۰۸, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
  • غزہ میں 120 سے زائد ہسپتالوں پر غاصب صیہونی حکومت کی بمباری

غاصب صیہونی حکومت، غزہ کے خلاف اپنی جارحیت کے آغاز سے اب تک ایک سو بیس طبی مراکز پر بمباری کرچکی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے منگل اور بدھ کی درمیانی رات ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ صیہونی حکومت نے غزہ پٹی کے ہیلتھ سینٹرز اور ہسپتالوں پر اپنے حملوں کا دائرہ پھیلا دیا ہے۔
اشرف القدرہ نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت کی بمباری یا ایندھن ختم ہوجانے کے باعث اٹھارہ ہسپتال اور چالیس ڈسپنسریاں بند ہوچکی ہیں۔
فلسطین کی وزارت صحت نے مزید کہا کہ غزہ پٹی پر غاصب صیہونی حکومت کی بمباری میں زخمی ہونے والے سیکڑوں افراد ہپستالوں اور ہیلتھ سینٹرز کی گیلریوں میں علاج کئے جانے کے منتظر ہیں۔
اس فلسطینی عہدیدار نے انتہائی قلیل امداد غزہ بھیجے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب تک موصول ہونے والی امداد علاج معالجے کے سلسلے میں بالکل بھی مفید واقع نہیں ہوئی ہے اور ہمیں ادویات اور طبی سازوسامان کی ضرورت ہے۔

ٹیگس