Mar ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۶:۳۷ Asia/Tehran
  • یمن کے ایک اعلان سے امریکا حیران! آخر انصار اللہ کیسا سرپرائز دینے جا رہا ہے؟

تحریک انصار اللہ کے ایک سینئر رکن نے اس بات کی تاکید کہ ہے کہ تمام عربوں کو فلسطین کی حمایت میں فرنٹ لائن پر ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا اس بات کو بھی اچھی طرح جانتی ہے کہ یمنی جو کہتے ہیں اس کو ضرور انجام دیتے ہیں، یمنیوں کا قول و فعل یکساں ہے۔ انصار اللہ کے اس رہنما نے کہا کہ امریکا اور پوری دنیا یمن کی جانب سے آنے والے نئے سرپرائز کا انتظار کرے کیونکہ اس کو دیکھ کر سب حیران ہو جائيں گے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:  تحریک انصار اللہ کے سیاسی بیورو کے سینئر رکن علی القحوم نے ایک تقریر کے دوران فلسطینی عوام کی حمایت اور یمنی شہریوں کے خلاف امریکا کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں یمن میں امریکی اور صیہونی حکومت کی کارروائیوں کو جاری رکھنے کے بارے میں کہا کہ امریکہ اور دنیا کو یمن کے ان الفاظ اور اقدامات کا انتظار کرنا چاہیے جس سے وہ سب بہت جلد حیران ہونے والے ہیں۔ علی القحوم نے مزید کہا: "یمن کی قیادت جانتی ہے کہ کس طرح اپنے ایک کے بعد ایک  سرپرائز کو پیش کرنا ہے۔

 تحریک انصار اللہ کے سیاسی بیورو کے سینئر رکن نے کہا کہ یمنیوں کے لیے مایوسی کوئی معنی نہیں رکھتی، اور یمن اپنی قیادت کے جھنڈے تلے، فلسطین کی حمایت کے راستے پر فتح یاب ہے۔"علی القحوم نے تاکید کی: "آج کی جنگ وجود اور بقا کی جنگ ہے اور اس جنگ سے الگ ہونے والوں کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی، اور اس کی قیمت سب سے زیادہ عربوں کو ہی چکانی ہوگی۔" اسرائیل ایک اینگلو امریکن منصوبہ ہے جو پوری اسلامی قوم اور اس کی شان، شناخت، تاریخ، تہذیب، بقا اور مستقبل کے کردار کو لوٹنا اور تباہ کرنا چاہتا ہے۔

 

ٹیگس