یمن کا اسرائیل پر ہائیپر سونک بیلسٹک میزائل سے جوابی حملہ، سو سے زائد صیہونی علاقوں میں بھگدڑ
یمن کی مسلح افواج نے فلسطین بالخصوص غزہ کی حمایت کے تناظر میں اپنے مزاحمتی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر صیہونیت کے مرکز تل ابیب پر میزائل حملہ کیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: العالم نیوز پورٹل کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ السریع نے میزائل حملے کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین دو نامی ہائیپر سونک بیلسٹک میزائل سے یافا یا وہی تل ابیب کے جنوبی علاقے کو نشانہ بنایا ہے۔ یحییٰ سریع نے حملے کو کامیاب قرار دہتے ہوئے یہ بات زور دے کر کہی کہ صیہونی حکومت کا کوئی بھی دفاعی سسٹم انہیں ٹریس میں کامیاب نہیں ہو سکا اور میزائل نے اپنے ٹارگیٹ کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

یمن کے فوجی ترجمان نے اپنے پڑھے گئے بیان میں غزہ پر صیہونیوں کی بہیمانہ جارحیت پر خاموشی برتنے پر عالم اسلام پر کڑی نکتہ چینی کی اور کہا کہ اسے اپنی خاموشی اور خیانت کی قیمت یقینی طور پر چکانا پڑے گی اور انہیں اپنی خاموشی اور خیانت کے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل صیہونی ذرائع نے یمن کی جانب سے فائر کئے جانے والے میزائل کے بعد سو سے زائد صیہونی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے جانے کا اعتراف کیا تھا۔