May ۰۷, ۲۰۲۵ ۱۲:۴۴ Asia/Tehran
  • صرف بیان کافی نہیں عملی اقدام کیا جائے، ٹرمپ کے اعلان پر انصار اللہ کا رد عمل

امریکی صدر ٹرمپ کے حملے روکنے کے اعلان پر انصاراللہ کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: تسنیم خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خبر کے جواب میں کہا کہ یمن کے خلاف امریکی جارحیت کو روکنے کے لیے ٹرمپ کے اعلان کو پہلے عملی طور پر جانچنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسی فتح ہے جو غاصب صیہونی حکومت کے لیے امریکی حمایت کی دستاویز کو پھاڑ دیتی ہے اور یہ صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کی شکست شمار ہوتی ہے اس لئے اسے مستعفی ہوجانا چاہیے۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کے خلاف یمن کی مسلح افواج کی کارروائیاں غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں جاری ہیں اور جب تک غزہ کے خلاف جارحیت بند نہیں ہوتی اور اس کا محاصرہ ختم نہیں ہوتا اس وقت تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یمن پر واشنگٹن کے حملے بند ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے دورے سے قبل اہم خبروں کا اعلان کیا جائے گا، تاہم انھوں نے یمن پر حملے بند کرنے کے وقت کا اعلان  نہیں کیا۔

ٹیگس