فرانس روس کے ساتھ جنگ کے درپے نہیں: فرانسیسی صدر
روس کے خلاف بیان دینے کے بعد فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اپنے چینی ہم منصب شی جین پینگ کو یقین دلایا ہے کہ ان کا ملک روس کے ساتھ جنگ کے درپے نہیں ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: اسپوتنیک کی رپورٹ کے مطابق ایمانوئل میکرون نے پیرس میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نہ تو روس اور نہ ہی روسی عوام کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے رواں ہفتے کے اوائل میں اکانومیسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے سابقہ مخاصمانہ بیانات کا اعادہ کیا تھا اور ایک بار پھر یورپ سے نیٹو کو یوکرین بھیجے جانے کی بات کی تھی ۔ میکرون نے یہ بیانات پیرس میں چینی صدر شی جین پینگ کی موجودگی میں دیئے تھے۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے لکھا تھا کہ شی جین پینگ نے پانچ برس کے بعد پہلی بار یورپ کا دورہ کیا ۔ اس دورے سے اقتصادی کشیدگی میں اضافہ ہو گيا ہے۔ برسلز نے بجلی سے چلنے والے چین کے ذرائع حمل و نقل کی برآمدات سمیت چین کی مختلف کمپنیوں پر تحقیقات کیں جبکہ بیجنگ بھی فرانس سے شراب کی درآمدات کے سلسلے میں اسی طرح کا اقدام کرنے پر غور کر رہا ہے۔