May ۰۴, ۲۰۲۵ ۱۵:۲۵ Asia/Tehran
  • یمن نے دہشت گرد اسرائیل کے خلاف کی طوفانی کاروئی، تل ابیب سے واشنگٹن تک مچی کھلبلی

صیہونی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی سیکورٹی حکام یمنی میزائلوں کی جانب سے بری طرح پریشانی کا شکار ہیں۔

سحرنیوز/دنیا:  صیہونی حکومت کے ریڈیو کے مطابق، یمنی میزائل 4 تہوں پر مشتمل فضائی دفاعی سسٹم کو ناکام بناکر بن گوریون ایئرپورٹ سے ٹکرائے ہیں جس کے نتیجے میں تل ابیب کے سیکورٹی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

بن گوریون ایئرپورٹ سے اٹھتا دھواں

صیہونی سیکورٹی ذرائع کے مطابق، "حیتس 3" اور "تھاڈ" دفاعی سسٹم اس میزائل کو مار گرانے میں ناکام ہوئے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ یمن کے ہائیپرسانک میزائل کے ٹکرانے سے بن گورین ایئرپورٹ میں 25 میٹر گہرا گڑھا بن گیا ہے۔

ٹیگس