میناب میں اسکولی بچیوں کی شہادت کے بعد صدرمملکت کا پیغام
شہر میناب میں ایک گرلس اسکول پر امریکی صیہونی حملے میں اسکولی بچیوں کی شہادت کے بعد صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ایک پیغام جاری کیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے میناب کے گرلس اسکول پر امریکا اور صیہونی حکومت کے میزائل حملے میں درجنوں اسکولی بچیوں کی شہادت پر اپنے پیغام میں اس وحشیانہ جرم کو جارح امریکی اور صیہونی دشمن کے سیاہ کارناموں میں ایک اور صفحے کا اضہ قرار دیا ہے۔
صدر مملکت کے پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:بسم ربّ اشہداء والصّدیقیں میناب کے شجرہ طیبہ اسکول پر امریکا اور صیہونی حکومت کے بزدلانہ حملے میں دسیوں معصوم بچیوں کی شہادت نے سبھی آزاد انسانوں کے قلب کو غم و اندوہ سے بھر دیا ہے۔
امریکا اور صیہونی حکومت کا یہ حملہ، ان کے جرائم کی فہرست میں ایک اور سیاہ صفحے کا اضافہ ہے جو ہماری قوم کی تاریخ کے حافظے سے کبھی بھی محو نہیں ہوگا۔ میں اس غیر انسانی اقدام کی سخت مذمت کرتا ہوں اور شہید ہونے والی بچیوں کے لواحقین، میناب کے عوام اور پوری ملت ایران کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور خود کو ان کے سنگین غم و اندوہ میں برابر کا شریک سمجھتا ہوں۔
میں اسی کے ساتھ سبھی امدادی اور علاج معالجے کے مراکز اور متعلقہ حکام سے اپیل کرتا ہوں کہ اس وحشیانہ حملے میں زخمی ہونے والوں کے علاج میں سبھی امکانات و وسائل سے کام لیں اور ان زخمیوں نیز ان کے اہل خانہ کا مداوا کرنے کو پہلی ترجیح قرار دیں۔
خدا وند عالم سے شہدا کے لئے علو درجات،زخمیوں کے لئے جلد از جلد شفایابی اور شہیدوں کے لواحقین کے لئے صبر اور سکون کی دعا کرتا ہوں۔
مسعود پزشکیان، صدر، اسلامی جمہوریہ ایران
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel