ایران نے بورڈ آف گورنرس کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کردیا
ایران نے امریکا اور صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدام کے بعد بورڈ آف گورنرس کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کیا ہے
سحرنیوز/ایران: ارنا کے مطابق سرزمین ایران پر امریکا اور صیہونی حکومت کے حملوں کے بعد اقوام متحدہ کے ویانا ہیڈکوارٹر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کو خط لکھ کر بورڈ آف گورنرس کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ویانا ہیڈکوارٹر میں ایران کے نمائندہ دفتر نے سماج رابطے کے ایکس پیج پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ بے بنیاد دعووں، دشمنانہ دھمکیوں اور ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام کے خلاف جارحین کے غیر قانونی اقدامات کا آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرس میں فوری طور پر چائزہ لئے جانے کی ضرورت ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel