Feb ۲۸, ۲۰۲۶ ۲۲:۱۸ Asia/Tehran
  • سلامتی کونسل کے نام وزیر خارجہ عباس عراقچی کا مکتوب،پوری طاقت سے دفاع جاری رکھنے پر زور

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سلامتی کونسل کے نام خط میں لکھا ہے کہ جارحیت کے غیر مشروط اور مکمل طور پر بند ہونے تک ہم پوری طاقت کے ساتھ قانونی دفاع جاری رکھیں گے

سحرنیوز/ایران: وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایران کے خلاف امریکا اور صیہونی حکومت کے حملے شروع ہونے کے بعد اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے نام خط میں واضح کردیا ہے کہ جب تک ایران کے خلاف جارحیت غیر مشروط اور مکمل طور پر بند نہیں ہوجاتی، اس وقت تک ہم پوری طاقت کے ساتھ اپنا دفاع جاری رکھیں گے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے اس مکتوب میں لکھا ہے کہ امریکا اور صیہونی حکومت کے حملے، اقوام متحدہ کے منشور کی دفعہ 2 کی شق 4 کی صریحی خلاف ورزی شمار ہوتے ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف مسلحانہ جارحیت کے نمایاں مصداق ہیں۔ انھوں لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس جارحانہ اقدام کے جواب میں، اقوام متحدہ کے منشور کی دفعہ 51 کے مطابق اپنے ذاتی اور قانونی دفاع کے حق کا استعمال کررہا ہے۔

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے اس مکتوب میں لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج اس مجرمانہ جارحیت کے مقابلے میں اپنی بھر پور دفاعی توانائیوں سے کام لیں گی۔

 

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے لکھا ہے کہ اس بنیاد پر خطے میں دشمن طاقتوں کے سبھی اڈے، مراکز، تنصیبات اور اثاثے، ایران کے قانونی دفاع کے تحت، اس کے فوجی اہداف شمار ہوتے ہیں اور جارحیت کے غیر مشروط اور مکمل طور پر بند ہونے تک ایران مذکورہ اڈوں اور مراکز پر اپنے دفاعی حملے پوری قوت سے جاری رکھے گا۔

ٹیگس