Feb ۲۸, ۲۰۲۶ ۲۲:۲۳ Asia/Tehran
  • وزارت دفاع: آپریشن وعدہ صادق 4 دشمنوں کی شکست تک جاری رہے گا

​​​​​​​ایران کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ دشمن کی مکمل شکست تک آپریشن وعدہ صادق 4 جاری رہے گا

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ ماضی کی طرح آپریشن وعدہ صادق 4 جاری رکھنے کے لئے مسلح افواج کو سبھی اسلحہ جاتی اور ضروری وسائل کی مکمل سہولتیں فراہم کی جائيں گی اور دشمنوں کی مکمل شکست تک آپریشن جاری رہے گا۔وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جرم اور جارحیت سے امریکا کی ناکامی اور غاصب صیہونی حکومت کے تزلزل اور کیفر کردار پہنچنے کے عمل میں تیزی آئے گی۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

بیان میں کہا گیا ہے کہ جیسا کہ سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی امام سید علی خامنہ ای نے تاکید فرمائی ہے، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج اس بار ملت ایران کی مکمل حمایت سے دشمنوں کو زیادہ محکم اور زیادہ پشیمان کردینے والی جوابی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔

ٹیگس