Nov ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۱ Asia/Tehran
  • کیا حزب اللہ جنگ بندی پرعمل کرے گا؟

عراق کی رضاکار فورس حزب اللہ کا کہنا ہے کہ ہم غزہ میں جنگ بندی کے دنوں میں امریکا کے فوجی اڈوں پر حملے کم کریں گے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: عراقی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ امریکی فوجی اڈوں پر حملے ملک پر قبضے کے خاتمے تک جاری رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی کے خاتمے تک یہ حملے کم رہیں گے۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراقی حزب اللہ بریگیڈ کے سکریٹری جنرل ابو حسین الحمیداوی نے گذشتہ رات ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی فوجی اڈوں پر حملے اس وقت تک نہیں رکیں گے جب تک عراق پر امریکا کا قبضہ جاری رہے گا۔

المیادین چینل کے مطابق، ابوحسین الحمیداوی نے زور دے کر کہا کہ جب تک عراق آزاد نہیں ہو جاتا، غاصب افواج کے ساتھ محاذ آرائی نہیں روکے گی اور یہ ایک ایسا فیصلہ ہے جس سے ہم پسپائی اختیار نہيں کریں گے، چاہے کتنا ہی جانی نقصان کیوں نہ ہوجائے۔

عراقی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ امریکی اڈوں کے خلاف راکٹ اور ڈرون حملے جو غزہ میں جنگ کے آغاز سے شروع ہوئے ہیں، غزہ میں جنگ بندی کے دنوں میں کم ہو جائیں گے۔

عراقی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے تمام عراقیوں سے مزاحمت کی صفوں میں شامل ہونے اور عراق کو امریکی قبضے سے آزاد کرانے کی اپیل کی ہے ۔

ٹیگس