Jan ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۹:۰۱ Asia/Tehran
  • حزب اللہ لبنان کے 5 مجاہدین نے جام شہادت نوش کرلیا

حزب اللہ لبنان نے غاصب اسرائیلی حملوں میں اپنے 5 مجاہدین کی شہادت کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق حزب اللہ لبنان  نے ایک بیان جاری کر کے بتایا ہے کہ اتوار کی صبح جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کا حملہ، صیہونی کالونی "ایویوم" میں صیہونی فوجیوں کے اجتماع پر مزاحمت کاروں کے حملے کے بعد ہوا۔

تحریک حزب اللہ لبنان پہلے ہی فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ صالح العاروری کے قتل کے رد عمل میں مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں بالخصوص، اسرائیل کی اسٹریٹیجک ایئر بیس "میرون" پر راکٹوں سے حملہ کر چکی ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے حال ہی میں اپنی تقریر میں کہا ہے کہ سرحد پر صیہونی حکومت کے فوجی مراکز کو بارہا مزاحمتی کاروں نے نشانہ بنایا ہے اور غاصب صیہونی فوجی حزب اللہ کے حملوں کے خوف سے بھاگ کھڑے ہوئے ہیں۔

دریں اثنا، لبنان کی اسلامی استقامتی تحریک حزب اللہ  نے ہفتے کے روز جنوبی لبنان پر صیہونی غاصب فوج کے جارحانہ حملوں کے جواب میں مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی حکومت کے ایک انٹیلی جینس ہیڈ کوارٹر پر درجنوں راکٹ برسائے ہیں۔

ادھر حزب اللہ کے شرعی بورڈ کے سربراہ محمد یزبک نے بھی اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ غاصب صیہونیوں نے غزہ پٹی میں اپنی شکست پر پردہ ڈالنے کے لیے "صالح العاروری" کو قتل کیا ہے کہا کہ حزب اللہ بیروت کے مضافات میں انجام دی گئی صیہونیوں کی جارحیت کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

 

ٹیگس