Dec ۰۴, ۲۰۲۵ ۰۸:۵۱ Asia/Tehran
  • پناہ گزینوں کے خیموں پر اسرائیلی حملہ جنگی جرم: تحریک حماس

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خان یونس میں واقع پناہ گزینوں کے خیموں پر اسرائیلی حملہ کھلم کھلا جنگی جرم ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ جنوبی غزہ کی پٹی کے علاقے خان یونس میں واقع پناہ گزینوں کے خیموں پر غاصب اسرائیلی فوج کا حملہ ایک صریح جنگی جرم ہے۔

رپورٹ کے مطابق تحریک حماس نے بدھ کی رات جاری ہونے والے اپنے بیان میں کہا کہ یہ وحشیانہ جارحیت اور بمباری، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت متعدد عام شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں، جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

حماس نے کشیدگی میں اس اضافے کے نتائج کی مکمل ذمہ داری غاصب اسرائیلی حکومت پر عائد کرتے ہوئے ثالثوں اور ضامن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ غاصب اور مجرم حملہ آوروں کے جرائم کے تسلسل کو روکیں اور جنگی مجرم نیتن یاہو اور ان کی انتہا پسند حکومت کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، خاص طور سے، عام شہریوں، رہائشی علاقوں اور پناہ گزینوں کے خیموں پر بمباری کی اجازت نہ دیں۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز غاصب اسرائیلی حکومت کی فوج نے خان یونس کے علاقے مواصی میں فلسطینی پناہ گزینوں کے خیمے کو وحشیانہ حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم سے کم 7 فلسطینی شہید اور 10 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

 

ٹیگس