Mar ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۵:۱۰ Asia/Tehran
  • پورے پاکستان میں منایا گيا عالمی یوم قدس، پاراچنار میں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں شاندار ریلی+ تصاویر اور ویڈیو

دنیا کے مختلف ممالک کی طرح پاکستان میں بھی عالمی یوم قدس منایا گیا اور حریت پسندوں نے مختلف شکلوں میں فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعلان کیا۔

سحرنیوز/پاکستان: موصولہ اطلاعات کے مطابق، پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں من جملہ کراچی، لاہور، پاراچنار، ملتان اور حیدرآباد میں یوم القدس کی ریلیاں نکالی گئیں۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نعرے درج تھے۔

 28 مارچ، 2025 رمضان کے مبارک مہینے کے آخری جمعہ کو دنیا بھر میں عالمی یوم قدس کے موقع پر نکالی گئي ریلیاں اور احتجاجی جلسے اس بار سب سے زیادہ اہمیت کے حامل تھے، کیوںکہ پچھلے ڈیڑھ برسوں میں دہشتگرد اسرائیل نے امریکا، برطانیہ اور کئی مغربی ممالک کی مدد سے ہزاروں مظلوم فلسطینیوں کو شہید کر دیا، جبکہ لاکھوں کی تعداد میں زخمی اور بے گھر بھی ہوئے ہیں۔ غزہ پوری طرح کھنڈر میں تبدیل ہو چکا ہے۔

پاکستان کے مختلف علاقوں میں نکالی گئیں ریلیوں اور منعقد ہوئے احتجاجی مظاہروں میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ شرکت کنندگان نے استکباری قوتوں کے خلاف فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔ اس موقع پر امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے پتلے بھی نذر آتش کیے گئے۔

پاکستان کے حیدراباد میں عالمی یوم قدس کے موقع پر نکالی گئی ریلی

پاکستان کے حیدراباد میں عالمی یوم قدس کے موقع پر نکالی گئی ریلی میں شامل مقریرین نے 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے ہزاروں کی تعداد میں بے گناہ فلسطنیوں کو خاک وخون میں غلطاں کرنے کو لیکر اسرائیل اوراستکباری طاقتوں کی اسرایل کی پشت پناہی پر شدید لفظوں میں مذمت کی،اورساتھ ہی فلسطینی مجاہدین کے استقامت اور شجاعت کو سراہا۔

پاکستان کے پارچنار میں عالمی یوم قدس کے موقع پر نکالی گئي ریلی میں شریک روزہ داروں نے خمینی بت شکن کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے امریکا اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور فلسطین کی مظلوم قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر پاکستانی فوج پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں نے سخت حفاظتی انتظامات کر رکھے تھے اور علاقے میں موبائل سروس بھی بند کر دی گئی تھی۔

 

ٹیگس