Jan ۱۳, ۲۰۲۶ ۱۴:۰۶ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف حالیہ مداخلت اور جنگ پسندانہ بیانات پر اقوام متحدہ کی تنقید

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفین دُجارک نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف حالیہ مداخلت اور جنگ پسندانہ بیانات پر تنقید کرتے ہوئے بات چیت اور سفارت کاری پر واپسی کی اپیل کی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: پیر کی رات نیویارک میں پریس کانفرنس کے دوران ارنا کے نامہ نگار کے ایک سوال کے جواب میں اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفین دُجارک نے کہا کہ ہمیں ایران کے بارے میں جنگ پسندانہ بیانات کی بابت بہت تشویش ہے۔

ارنا کے نامہ نگار نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب نے ایران کے خلاف امریکہ، خاص طور سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، کی مداخلت اور دھمکیوں نیز تشدد کے لئے اکسانے والے بیانات کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کو ایک خط لکھا ہے اور ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بھی پیر کے روز بتایا کہ ہمارے پاس ایران کے اندر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں امریکہ اور اسرائیل کی مداخلت پر مبنی بہت سے ثبوت و شواہد ہیں، سوال کیا کہ کیا امریکہ کی دھمکیاں اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی نہیں ہیں؟ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی دھمکیوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کیا خیال ہے؟ تو اسٹیفین دُجارک نے کہا کہ یقیناً ایرانی مندوب کا خط درخواست کے مطابق تقسیم کیا جائے گا۔

اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب

 

اسٹیفین دُجارک نے کہا کہ ہمیں ایران کے بارے میں سُنے گئے مختلف فریقوں کے جنگ پسندانہ بیانات کی بابت بہت تشویش ہے اور ہم بات چیت کی طرف واپسی کے خواہاں ہیں۔

اقوام متحدہ کے ترجمان نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ایران کے اعلیٰ حکام سے بات کی ہے؟ کہا کہ اینٹونیو گوتریش نے ابھی تک کسی سے بات نہیں کی ہے اور اگر کوئی بات ہوئی تو میں نامہ نگاروں کو اس سے آگاہ کروں گا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

انہوں نے ایران میں اقوام متحدہ کے ملازمین کی صورتِ حال کے بارے میں کہا کہ وہ صحیح و سالم ہیں اور بعض ملازمین گھر سے دفتری کام انجام دے رہے ہیں۔

 

ٹیگس