تہران سمیت پورے ایران میں شہید سید حسن نصراللہ اور جنرل نیلفروشان کے چالیسویں پر مجالس ترحیم اور اجتماعات
آج (منگل) دارالحکومت تہران سمیت پورے ایران میں سید استقامت شہید سید حسن نصراللہ اور شہید جنرل عباس نیلفروشان کے چالیسویں پر مجالس ترحیم اور دیگر اجتماعات کا اہتمام کیا گیا۔
سحر نیوز/ ایران: تہران میں شہید سید حسن نصراللہ اور شہید جنرل نیلفروشان کے چالیسویں ایک پروگرام مدرسہ عالی شہید مطہری میں منعقد ہوا جس میں صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے بھی اپنے بعض کابینی رفقا کے ہمراہ شرکت کی۔
شہید سید حسن نصراللہ اور شہید نیلفروشان کے چالیسویں کے اس پروگرام میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر محمد مخبر، سپاہ پاسداران کےڈپٹی کمانڈر انچیف جنرل علی فدوی، سپاہ قدس کے کوآرڈینیٹر جنرل ایرج مسجدی اور دیگر اعلی رتبہ سول اور عسکری عہدیداروں نے شرکت کی۔
اسی سلسلے میں ایک پروگرام رہبر کبیر انقلاب اسلامی امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے مزار اقدس پر بھی منعقد ہوا۔ جس سے خطاب کرنے والوں میں تہران میں حماس کے نمائندے ڈاکٹر خالد قدومی بھی شامل تھے۔
یاد رہے کہ اٹھائيس ستمبر کو بیروت کے ضاحیہ جنوبی پر صیہونی حکومت کی وحشیانہ بمباری میں سید استقامت سید حسن نصراللہ اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ شہید ہوگئے تھے۔ ان کے ہمراہ شہید ہونے والوں میں لبنان میں ایران کے فوجی مشیر جنرل نیلفروشان بھی شامل تھے۔