Dec ۳۰, ۲۰۲۴ ۱۸:۳۸ Asia/Tehran
  • ایران تمام اسلامی ممالک میں امن و سلامتی کے حصول کا خواہاں: صدر پزشکیان

صدر ایران نے کہا ہے کہ ایران خطے اور تمام اسلامی ممالک میں امن و سلامتی کے حصول کا خواہاں ہے اور اس حوالے سے تہران اور مسقط کے درمیان مضبوط روابط پر زور دیتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے تہران میں عمان کے وزیر خارجہ سید بن حمد بن حمود البوسعیدی سے ملاقات میں دونوں ممالک کے برادرانہ اور دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ باہمی تعاون اور دوستانہ تعلقات جو مختلف شعبوں پر محیط ہیں، ایران ان تعمیری تعلقات کے تسلسل اور توسیع کا خواہاں ہے۔ صدر مملکت پزشکیان نے کہا کہ ایران خطے اور تمام اسلامی ممالک میں امن و سلامتی کے حصول کا خواہاں ہے اور اس حوالے سے تہران اور مسقط کے درمیان مضبوط روابط پر زور دیتا ہے۔

اس ملاقات میں عمان کے وزیر خارجہ نے رہبر انقلاب اسلامی، صدر مملکت اور ایران کے عوام کو عمان کے سلطان کا سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات ہیں جو اعتماد اور خیر سگالی کی بنیاد پر بنائے گئے اور عمان کے سلطان ان تعلقات کو وسعت دینے میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں۔

 

ٹیگس