Mar ۰۲, ۲۰۲۶ ۱۱:۳۲ Asia/Tehran
  • بیت شیمس میں ایرانی میزائلوں کی تباہی
    بیت شیمس میں ایرانی میزائلوں کی تباہی

صیہونی اخبار ہا آرتص نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل ایران کے ساتھ طولانی جنگ برداشت نہیں کرسکتا

سحرنیوز/ایران: ہا آرتص نے ایران کے ساتھ صیہونی حکومت کی جنگ کے اخراجات کے بارے میں اپنی تجزیاتی رپورٹ میں لکھا ہے کہ صحیح ہے کہ اسرائیلی ایران پر مکمل فتح چاہتے ہیں لیکن صرف آٹھ مہینے قبل ایران کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کو جو نقصانات برداشت کرنے پڑے ہیں، ان کی یاد دہانی ضروری ہے۔

صیہونی اخبار لکھتا ہے کہ موجودہ جنگ میں امریکا کی مشارکت اسرائیلی حکومت کے لئے باعث تقویت ہے لیکن طولانی مدت کی جنگ کے لئے اسرائیل کی آمادگی کے تعلق سے اہم سوالات موجود ہیں اور اسرائیلیوں کو اس بات کی یاد دہانی ضروری ہے کہ یہ جنگ اسرائیل کا انتخاب ہے اور اس سے پہلے کی جنگ میں نتن یاہو کے کامیابی کے دعوے کے صرف آٹھ مہینے بعد شروع ہوئی ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ہاآرتص نے لکھا ہے کہ اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ ہم کسی طولانی جنگ میں نہ پھنسیں کیونکہ اسرائیل میں طولانی جنگ کی توانائی نہیں ہے۔

ٹیگس