Mar ۰۲, ۲۰۲۶ ۱۳:۳۲ Asia/Tehran
  • بیت شیمس میں ایرانی میزائلوں کی تباہی
    بیت شیمس میں ایرانی میزائلوں کی تباہی

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر نے خبردی ہے کہ ایرانی ایئر ڈیفنس نے امریکا کا ایک ایف 15 جنگی طیارہ مار گرایا

سحرنیوز/ایران:  اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر نے ایک اعلامیہ جاری کرکے بتایا ہے کہ امریکا کا ایک ایف 15 جنگی طیارہ ایران کے خلاف جارحیت کرنا چاہتا تھا کہ ایئر ڈیفنس کا نشانہ بنا اور گرکر تباہ ہوگیا۔

خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی ایئر ڈیفنس کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے امریکا کے اس جنگی طیارے کا ڈھانچہ کویت کی سرزمین میں گرا ہے۔ اس سے پہلے فوج کے چھٹے اعلامیہ میں بھی بتایا گیا تھا کہ ایرانی فوج کے میزائل یونٹ اور بحریہ نے آج مختلف علاقوں سے کویت میں امریکا کے علی السالم فضائی اڈے اور شمالی بحر ہند میں دشمن کے کئی جنگی جہازوں کو پندرہ کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس