ایران کے وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام خط
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کے نام ایک خط میں ایران پر فوجی جارحیت کے دوران امریکہ اور صیہونی حکومت کی طرف سے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے بارے میں ایران کے موقف کو بیان کیا گیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایرانی وزیر خارجہ کا انتونیو گوتریش کے نام یہ خط اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر اور دنیا کے ملکوں کے وزرائے خارجہ کو بھی ارسال کیا گیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کے اس خط میں کہا گیا ہے کہ ملت ایران کے خلاف امریکہ اور صیہونی حکومت کے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کی طویل فہرست کے علاوہ شہری مقامات خاص طور پر اسکولوں، امداد رسانی کے مراکز اور رہائشی علاقوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا مسلمہ بین الاقوامی انسان دوستانہ اصول و قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور عام شہریوں کے حق حیات کے بارے میں بنیادی ترین انسانی اصولوں سے واضح بے اعتنائی ہے۔
اس خط میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت کی جانب سے اس کھلی اور وحشیانہ جارحیت کے دوران مسلسل جرائم کے ارتکاب کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، سلامتی کونسل اور دیگر متعلقہ بین الاقوامی اداروں سے پرزور اور بھرپور مطالبہ کرتا ہے کہ ان وحشیانہ حملوں کی مذمت، جرائم کو روکنے اور اس کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی میں مدد دینے کے لیے فوری، موثر اور بھرپور اقدامات کیے جائيں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel