ایران اور مصر کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ
Mar ۲۴, ۲۰۲۶ ۱۹:۰۶ Asia/Tehran
سحر نیوز کے مطابق ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی اور مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی نے ٹیلی فون پر گفتگو میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے غیر قانونی حملے کے علاقائی اور بین الاقوامی اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔
سحرنیوز/ایران: ایرانی وزیرِ خارجہ نے اس بات چیت میں حالیہ حملے سے متعلق ایران کے مؤقف اور ایرانی مسلح افواج کی جانب سے کی گئی قانونی اور مؤثر دفاعی کارروائی کی تفصیلات بیان کیں۔
مصر کے وزیرِ خارجہ نے بھی خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنے ملک کی علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی تازہ سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔
دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے مشاورت اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel