Mar ۲۴, ۲۰۲۶ ۲۰:۰۷ Asia/Tehran
  • جنرل عبد اللھی:  کامیابی تک جدوجہد جاری رکھیں گی

   پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے تازہ اعلامیہ میں آپریشن وعدہ صادق 4 کا حوالہ دیتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت کو سخت انتباہ دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران:ایران کی مسلح افواج کے سینٹرل ہیڈ کوارٹر خاتم الانبیا کے کمانڈر، جنرل علی عبداللہی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ موجودہ حساس جنگی صورتحال میں ایران کی مسلح افواج اپنے قائد کی مکمل پیروی کرتے ہوئے ملک کے دفاع کے عہد پر ثابت قدم ہیں اور عوام کی حمایت سے کامیابی تک جدوجہد جاری رکھیں گی۔
سحر نیوز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نے ایران کو کمزور کرنے اور تقسیم کرنے کے مقصد سے جنگ شروع کی اور ابتدائی دنوں میں قیادت اور فوجی کمان کو نشانہ بنایا، لیکن ایرانی عوام کے عزم اور مسلح افواج کی کارروائیوں نے دشمن کے منصوبے ناکام بنا دیے۔
پیغام میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ چند ہفتوں میں دشمن کو بھاری نقصان پہنچا ہے اور وہ اب جنگ سے نکلنے کے راستے تلاش کر رہا ہے۔ ان کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی میدان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مشکلات کا شکار ہیں اور مختلف ممالک سے مدد کے خواہاں ہیں۔
آخر میں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایرانی مسلح افواج عوام کی حمایت کے ساتھ دفاع کا یہ سلسلہ جاری رکھتے ہوئے حتمی کامیابی تک پہنچیں گی۔

 

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس