حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کا اہم خطاب، کچھ ہی دیر میں سحر ٹی وی پر اردو ترجمہ کے ساتھ لائیو دیکھیں
لبنان میں ایک کے بعد ایک ہونے والے الیکٹرانک اور وائرلیس آلات میں دھماکے اور اسکے علاوہ غزہ کے تازہ ترین حالات اور صیہونی دہشتگردی کے تناظر میں حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کا اہم خطاب ہونے والا ہے۔
سحرنیوز/ عالم اسلام: لبنان کی استقامتی تنظیم کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ اب سے کچھ ہی دیر بعد لبنانی اور علاقائی عوام سے براہ راست خطاب کریں گے۔ یہ خطاب لبنان میں ہونے والے دھماکوں اور غزہ میں دم توڑتی انسانیت کے تناظر میں بڑا اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق سید حسن نصر اللہ ایران کے وقت کے مطابق آج بروز جمعرات شام 05:30 بجے، پاکستان کے وقت کے مطابق 07:00 بجے شام اور ہندوستان کے وقت کے مطابق 07:30 بجے خطاب کریں گے جسے براہ راست سحر ٹی وی سے اردو ترجمہ کے ساتھ نشر کیا جائے گا۔
اردو میں سید حسن نصر اللہ کا براہ راست خطاب سننے کے لئے سحر ٹی وی کو فالو کرنے کے علاوہ آپ ویب سائٹ پر دئے گئے لائیو آپشن سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔