Dec ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۸:۳۶ Asia/Tehran
  • یمنی مجاہدین کی للکار، امریکہ اور اسکے ایجنٹ  ہمیں فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت سے نہیں روک پائیں گے

یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ یمن کے خلاف امریکی حملے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت رکنے پر منتج نہيں ہوں گے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے اپنے بیان میں کہا کہ یمن کے خلاف امریکی حملے دہشتگردانہ ہیں اور غزہ کے عوام کی نسل کشی میں اسرائیلی حکومت کی حمایت کے تناظر میں انجام پائے ہيں۔ الحوثی نے کہا کہ فلسطین ٹو میزائلوں کے مقابلے میں حیتس دفاعی سسٹم، عارضي اور دہشتگرد صیہونی حکومت کو امن و سیکورٹی فراہم نہيں کرسکتا۔ انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ہماری طاقت و صلاحیت مسلسل بڑھ رہی ہے اور امریکی، یورپی اور اسرائیلی دفاعی سسٹم کی ناکامیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس درمیان امریکہ کی سنٹرل کمان سینٹکام نے اس سے قبل یمن کے دارالحکومت صنعا پر سنیچر کی رات کو انجام پانے والے فضائی حملے کی ذمہ داری قبول کی ہےسینٹکام نے ایک بیان جاری کر کے صنعا پر امریکی حملے کی ذمہ داری قبول کییمن کے انفارمیشن منسٹر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ واضح ہے کہ امریکیوں نے اپنی غلطیوں سے درس عبرت حاصل نہیں کیا ہےیمن کے انفارمیشن منسٹر ہاشم احمد عبدالرحمان شرف الدین نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں یمن پر امریکی حملوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی، یمنیوں کے ہاتھوں زيادہ سے زیادہ ذلیل و خوار ہونے پر بضد ہيں۔

یمنی میڈیا نے سنیچر کی رات صنعا کے بعض علاقوں پر صیہونی حکومت کے حملوں کا اعلان کرتے ہوئے یمنی دارالحکومت کے بعض حصوں میں شدید دھماکے کی خبر دی۔ بعض میڈيا ذرائع نے بھی اعلان کیا ہے کہ جنوب مغربی صنعا کے عطان علاقے پر بمباری کی گئی ہے تاہم صیہونی حکومت کے ریڈیو نے دعوی کیا کہ یہ حملہ اس نے نہيں کیا ہے۔

 

ٹیگس