Oct ۱۷, ۲۰۲۵ ۱۵:۲۲ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف اسنپ بیک پر عمل در آمد غیر قانونی ، اقوام متحدہ کی منشور کے حامی گروپ کا بیان

اقوام متحدہ کے منشور کے حامی گروپ نے ایک بیان جاری کر کے اقوام متحدہ کی قرارداد بائیس اکتیس ختم ہونے کے بارے میں کہا ہے کہ اسنیپ بیک کو فعال کرنے کے سلسلے میں امریکہ و یورپ کے اقدام کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے

سحرنیوز/دنیا: اقوام متحدہ کے منشور کے حامی گروپ نےایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ اٹھارہ اکتوبر دوہزار پچیس کو سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس پچیس ختم ہوجائے گی ۔
اس گروپ نے اپنے بیان میں سن دوہزار اٹھارہ میں ایٹمی سمجھوتے سے امریکہ کے یکطرفہ طور پر باہر نکل جانے ، ایران کے خلاف غیرقانونی پابندیاں بحال کرنے اور ایٹمی سمجھوتے و قرارداد بائیس اکتیس پر یورپی ممالک کی جانب سے عمل نہ کرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسنیپ بیک کو فعال کرنے کے ان کے اقدام کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے 
اقوام متحدہ کے منشور کے حامی گروہ کے اراکین نے یہ بھی یاد دہانی کرائی ہے کہ قرارداد بائیس اکتیس کی آٹھویں شق کے مطابق اس قرارداد کے تمام احکامات اٹھارہ اکتوبر سے کالعدم ہو جائیں گے ۔لہذا تمام فریقوں کو یکطرفہ اقدامات اور طاقت کے استعمال سے پرہیز کرتے ہوئے سیاسی راہ حل اختیار اور سفارتکاری کو جاری رکھنے کی زمین ہموار کرنا چاہئے۔ 
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ این پی ٹی کے رکن تمام ممالک کو پرامن مقاصد کے لئے ایٹمی انرجی سے پر امن استفادے کا برابر کا حق حاصل ہے 
اقوام متحدہ کے منشور کے حامی گروپ میں بیس ممالک شامل ہیں اس گروپ کی تشکیل کا مقصد اقوام متحدہ کے منشور میں درج اصولوں و مقاصد، قومی اقتداراعلی کے احترام کا تحفظ منجملہ ، ممالک کی برابری ، ایک دوسرے کے داخلی امور میں عدم مداخلت، اختلافات کے پرامن حل اور یکطرفہ جبری اقدامات کی مخالفت کرنا ہے
یہ گروپ ایشیاء ، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے چند ممالک پر مشتمل ہے اور وہ اقوام متحدہ کے تناظر میں کام کرتا ہے ۔ اس گروپ کا اصلی مقصد کثیرالجہتی کو مضبوط بنانا ، تسلط پسندانہ روّے کی نفی کرنا اور اقوام متحدہ کے منشور پر مبنی بین الاقوامی نظام کی تقویت کرنا ہے۔ 

ٹیگس