Aug ۰۳, ۲۰۲۴ ۲۰:۴۶ Asia/Tehran
  • امریکہ کے اشارہ پر ہوئے ہیں اسماعیل ہنیہ شہید، رہبر انقلاب کے ٹھوس موقف پر شکریہ، خالد قدومی

ایران میں حماس کے نمائندے خالد قدومی نے ارنا کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ اسماعیل ہنیہ کا قتل امریکہ کی اجازت سے ہوا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: حماس کے نمائندے خالد قدومی نے ارنا کے ساتھ گفتگو میں کہا: میری نظر میں حاج اسماعیل ہنیہ فلسطینی تنظيموں کے درمیان اتحاد کا باعث تھا اور دشمن یہ دیکھ رہا تھا کہ وہ عالم اسلام اور علاقے اور دنیا میں ایک ہر دل عزیز سفارتکار بن گئے ہیں۔

انہوں نے کہا: امریکی کانگریس کے اراکین نے52 مرتبہ سے زیادہ نیتن یاہو کے لئے تالیاں بجائيں تو اس لئے ہم یہ کہہ سکتے ہيں یہ امریکہ کی جانب سے اسماعیل ہنیہ کے خلاف دہشتگردی کے لئے ایک طرح کا گرین سگنل تھا ۔

خالد قدومی نے کہا: ہمارے دشمن کو لگتا ہے کہ اگر ہمارے رہنماؤں خاص طور پر عز الدین قسام بریگيڈ کے کمانڈروں کو قتل کردیں گے تو یہ راستہ رک جائے گیا لیکن یہ ان کی بہت بڑی غلط فہمی ہے۔

 قدومی نے کہا: انہیں پتہ ہی نہيں کہ شہید کسے کہتے ہیں ؟ ہم وعدہ کرتے ہيں کہ شہید ہنیہ کا ورثہ جاری رہے کا اور ورثہ بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کے خاتمے اور بیت المقدس کی آزادی پر منتج ہوگا۔

خالد قدومی نے کہا کہ میں اسلامی جمہوریہ ایران، رہبر انقلاب اسلامی کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں کہ جنہوں نے حالیہ ایام میں بے حد ٹھوس موقف اختیار کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم صدر ایران جناب پزشکیان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے تحلیف کی تقریب میں جناب ہنیہ کا ہاتھ پورے احترام کے ساتھ اوپر اٹھایا۔

ایران میں حماس کے نمائندے خالد قدومی نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کے اسٹریٹجک شریک ہیں اور ایک روشن و بلند مستقبل میں ایک دوسرے کے ساتھ ہيں۔

 

ٹیگس