Apr ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۹:۰۴ Asia/Tehran
  •  ہندوستان اور پاکستان کے ساتھ ہمارے گہرے تعلقات, ہم ان دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی نہیں دیکھ سکتے: ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس کانفرنس کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے پر زور دیا۔

سحرنیوز/ایران: ہمارے نمائندے کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ پہلگام واقعہ دردناک تھا اور ہم نے فوری طور پر اس کی مذمت کی۔ ہم سمجھتے ہیں کہ دہشت گردی کسی بھی شکل اور انداز میں قابل مذمت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشیدگی دونوں ممالک اور خطے کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے، ہم اپنے منصبوں سے رابطے میں ہیں اور وزیر خارجہ نے معاملے کو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ثالثی کے لئے آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی

بقائی نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے ساتھ ہمارے گہرے تعلقات ہیں اور ہم ان دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی دیکھنا پسند نہیں کرتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر نے اپنے ٹیلی فونک رابطوں میں ایران کی جانب سے ثالثی کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے اور ہمیں امید ہے کہ دونوں ممالک اس مسئلے کو سمجھداری سے نمٹائیں گے۔

 

ٹیگس