Jun ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۵:۰۹ Asia/Tehran
  • قیادت کی حکمت عملی اور عوامی اتحاد کے سہارے دشمن کو پشیمانی پر مجبور کیا: ایران کی اعلی سیکورٹی کونسل

ایران نے کہا ہے کہ 12 روزہ مزاحمت، قیادت کی حکمت عملی اور عوامی اتحاد کے سہارے دشمن کو پشیمانی پر مجبور کیا، افواج اب بھی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کو تیار ہیں۔

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم ان الذین قالو ربنااللہ ثم استقامو فلاخوف علیھم ولاھم یحزنون ایران کی سرافراز و ثابت قدم قوم کے صیہونی دشمن اور اس کے شیطانی حامیوں پر مسلط کی گئی جنگ بندی کے بارے میں ایران کی اعلی سیکورٹی کونسل کا بیان صیہونی دشمن کی جارحیت کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج میں آپ کے شجاع اور سرفروش جوانوں نے مسلح افواج کے سپریم کمانڈر اوررہبرانقلاب اسلامی کے فرمان پر لبیک کہا اور بے مثال شجاعت و بہادری کے ساتھ دشمن کی ہر شرارت اورجارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جس کا آخری مرحلہ العدید میں امریکی فوجی اڈے پر بھرپور جوابی حملہ تھا اور پھر اس کے بعد پورے مقبوضہ فلسطین میں میزائلوں کی بارش کردی گئی اور صیہونیوں کے زیرقبضہ سبھی ٹھکانوں پر تباہ کن حملے کئے گئے۔

آپ کی غیر معمولی اور بے نظیر ہوشیاری، وقت شناسی ، ثابت قدمی اور اتحاد و یگانگت نے دشمن کی اصل اسٹریٹیجی اور منصوبوں کو درھم برھم کرکے رکھ دیا اور بری طرح ناکام بنادیا اور یہ موقع فراہم کیا کہ سپاہیان اسلام کی ثابت قدمی اوران کی حیران کن طاقت و توانائی سے جو برسوں کی مجاہدانہ کوششوں اور خلاقیتوں اور پیہم ابتکار عمل کے ذریعے حاصل ہوئي تھی بارہ روز کی خونین اور مدبرانہ مجاہدت کے دوران بھرپور طریقے سے استفادہ اور ہرجارحیت کا بروقت اور مناسب طریقے سے جواب دیا جائے۔

فتح کا جشن مناتے ایران کے عوام

ایرانی قوم کے اس ادراک اور گہری و بامعنی رفتار و سمجھ داری، مسلح افواج کی مجاہدت اور تدبیر اور حکیمانہ قیادت و رھبری کے عوض اللہ کی جانب سے عطا کردہ ہدیہ الہی وہ فتح و کامیابی تھی کہ جس نے دشمن کو پشیمان ہونے،شکست قبول کرنے اوراپنی یکطرفہ جارحیت اور حملے کو بند کرنے پر مجبور کردیابنابریں ایران اسلامی کی شجاع اورعظیم قوم کو یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج دشمنوں کی باتوں پرکم ترین بھروسہ کرتے ہوئے ٹریگر پر ہاتھ رکھے ہوئے دشمن کی ہر طرح کی جارحیت کا بھرپوراور پشیمان کردینے والا جواب دینے کے لئے ہر وقت چوکس اور آمادہ ہیں وماالنصر الا من عنداللہ العزیز الحکیم

 

ٹیگس