Sep ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran
  • قومی ذخائر کے لٹیروں کو ہم مزہ چکھائیں گے:یمنی وزیر دفاع

یمن کے وزیر دفاع نے امریکی - سعودی - اماراتی اتحاد کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان جارح طاقتوں کی نیت سے آگاہ ہیں اور قومی دولت لوٹنے والے کو جواب دیں گے اور یمنی قدرتی وسائل اور دولت کی حفاظت کریں گے۔

 

ذرائع ابلاغ کے مطابق یمن کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ  تیسری جنگ بندی کے باوجود امریکہ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات  کی طرف سے یمن کے وسائل اور دولت کے حصول کی سازشی منصوبے سے پہلے سے کہیں زیادہ آگاہ ہیں اور تیل کی تنصیاب اور علاقوں پر کنٹرول کےلئے قابض قوتوں کی آپس میں مقابہ آرائی کا بھی ہمیں علم ہے اور ہمیں ان کی طرف سے منظم طور پر یمنی تیل کی ہو رہی لوٹ مار سے وہ اچھی طرح واقف ہیں۔

یمنی وزیر دفاع نے کہا کہ دشمن ہماری  شکست یا  پسپائی کا خیال بھی اپنے ذہن سے نکال دے، ہم اپنی بحری فوج تیار کرنے کے مرحلے میں ہیں جو قومی، علاقائی اور بین الاقوامی ذمہ داریاں ادا کرے گی، ہم کسی کو اپنی قومی اور سمندری خودمختاری کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جارح قوتوں کی طرف سے یمنی وسائل کی لوٹ مار کا جواب دیا جائے گا اور ہم یمنی قدرتی وسائل اور اپنی قومی دولت کی حفاظت کریں گے اور جب بھی انصاراللہ کے لیڈر نے حکم دیا تو ہم دشمن کو جواب دیں گے۔

جارح سعودی اتحاد سے مخاطب ہوتے ہوئے یمنی وزیر دفاع نے کہا کہ جارح سعودی اتحاد کو علم ہونا چاہیے کہ ہماری افواج ہر وقت تیارہیں اور ہم اپنی فوجی صنعت  کی مدد سے جدید ہتھیاروں کے حصول کی کوشش کر رہے ہیں اور اس میدان میں ہمیں کامیابیاں بھی مل رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یمنی قوم کا عزم و ارادہ  ٹوٹنے یا کمزور ہونے والا نہیں کیونکہ یمنی قوم الہی حمایت اور مدد پر ایمان رکھتی ہے۔

 

ٹیگس