Dec ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۳ Asia/Tehran
  • روس کے ہاتھوں یوکرین کی شکست سے دنیا میں امریکہ کی عزت خاک میں مل جائے گی

یوکرین کے سابق صدر نے کہا ہے کہ کی ایف کو امید ہے کہ امریکی صدر جو بائيڈن اس ملک کی کانگریس میں کی ایف کے لئے فوجی بجٹ منظور کرا لیں گے۔

سحر نیوز/ دنیا: یوکرین کے سابق صدر لئونید کوچما نے  برطانوی اخبارگارڈین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگران کا ملک روس کے ساتھ جنگ میں شکست سے دوچار ہوتا ہے تو دنیا میں امریکہ کی عزت خاک میں مل جائے گی۔ کوچما نے کہا کہ کی ایف کو امید ہے کہ امریکی صدر جو بائيڈن اس ملک کی کانگریس میں کی ایف کے لئے فوجی بجٹ منظور کرا لیں گے۔

یوکرین کے صدر ولودیمیرزیلنسکی نے واشنگٹن سے کی ایف کی حمایت جاری رکھنے کی درخواست کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ امریکی ہتھیار یوکرین میں روس کو شکست سے دوچارکرسکتے ہيں ۔ یوکرین کے صدر نے اس سے پہلے اعتراف کیا تھا کہ روس کے خلاف اس کے جوابی حملوں سے متوقع نتائج حاصل نہيں ہوئے ہیں۔

دوسری جانب یوکرین کے وزیرخارجہ دیمیترو کولبا اور ہنگری کے وزیرخارجہ پیٹرسیجارتو نے بریسلز میں ایک دوسرے سے ملاقات کی اور یورپی یونین سے کی ایف کے الحاق کے بارے میں گفتگو کی -ہنگری جس کے روس سے اچھے تعلقات ہيں یورپی یونین میں کی ایف کے الحاق کی مخالفت کرسکتا ہے۔

درایں اثنا یوکرین کے وزیرخارجہ دیمترو کولبا نے یورپی یونین میں یوکرین کے الحاق کی تجویز مسترد ہونے کے انجام کی بابت خبردار کیا ہے ۔ یوکرین کے وزیرخارجہ نے کہا کہ یوکرین کے الحاق سے متعلق یورپی یونین کی مخالفت یوکرین کے عوام کے منھ پربھاری طمانچہ ہوگا۔

دوسری جانب امریکی وزيرخارجہ انٹونی بلینکن نے کہ جن کا ملک دیگر مغربی ممالک کے ساتھ مل کر یوکرین اور غاصب صیہونی حکومت کی اسلحہ جاتی حمایت کر رہا ہے اور اس کی یہ حمایت یوکرین اور غزہ میں جنگ میں شدت آنے کا باعث بنی ہے، کانگریس سے یوکرین اور صیہونی حکومت کے لئے فوری طور پر سو ارب ڈالر سے زیادہ کی فوجی مدد کی منظوری کا مطالبہ کیا ہے ۔

ٹیگس