Dec ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۹:۳۶ Asia/Tehran
  • ڈی ایٹ کا سربراہی اجلاس، صدر پزشکیان اسلامی ممالک کے رہنماؤں اور حکام سے کریں گے ملاقاتیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان اب سے کچھ دیر قبل آٹھ ترقی پذیر اسلامی ملکوں کے گیارہویں سربراہی اجلاس ڈی ایٹ میں شرکت کے لئے تہران سے مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے لئے روانہ ہوگئے-

سحر نیوز/ ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے سینئر نائب صدر ممحد رضا عارف اور رہبر معظم کے نمائندے حجۃ الاسلام محسن قمی نے ان کو رخصت کیا۔ صدر پزشکیان اس سفر کے دوران ، ڈی ایٹ سربراہی اجلاس میں شرکت کے علاوہ ، اس سربراہی اجلاس میں شریک کچھ رہنماؤں اور حکام سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے اور دو طرفہ ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

عالم اسلام میں رونما ہونے والی معاشی اور سیاسی تبدیلیوں سے مقابلے کے لیے آٹھ ترقی پذیر اسلامی ممالک کا گیارہواں سربراہی اجلاس کہ جسے مختصرا ڈی ایٹ گروپ کہا جاتا ہے، جمعرات کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں منعقد ہونے والا ہے۔

آٹھ اسلامی ترقی پذیر ممالک کے وزرائے خارجہ امور کی کونسل نے آج بدھ کو اس گروپ کے سربراہان کے اجلاس سے ایک روز قبل، سربراہی اجلاس کے حتمی دستاویزات کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک اجلاس تشکیل دیا کہ جس میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی شریک تھے - واضح رہے کہ آٹھ ترقی پذیر اسلامی ملکوں کے گروپ ڈی ایٹ میں ایران ، ترکی ، مصر ، پاکستان ، انڈونیشیا ، نائجیریا، ملائیشیا اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔

ٹیگس