سربراہ عالمی ریڈکراس: حیاتی اہمیت کی بنیادی تنصیبات پر حملہ، غیرفوجیوں کے خلاف جنگ ہے
ایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملے کی ٹرمپ کی دھمکی پر آخرکار یورپ نے بھی اظہار خیال کر دیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: عالمی ریڈکراس کمیٹی کی چیئرپرسن نے حیاتی اہمیت کی بنیادی تنصیبات پر حملے کو غیرفوجیوں کے خلاف جنگ قراردیا ہے۔
عالمی ریڈکراس کمیٹی کی چیئرپرسن میریانا اسپولیارک نے منگل کوایک بیان جاری کرکے، حیاتی اہمیت کی بنیادی تنصیبات پرحملے فوری طور پر بند کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ یہ عام شہریوں کے خلاف جنگ ہے جو فوری طور پربند ہونی چاہئے۔
عالمی ریڈکراس کمیٹی کی چیئر پرسن نے کہا کہ غیر فوجی اور حیاتی اہمیت کے ڈھانچوں پر دانستہ حملے، جنگی جرائم میں شمار کئے جاسکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہم توانائی اور ایندھن کے بنیادی ڈھانچوں، پانی کی تنصیبات اور حفظان صحت کے مراکز کی تباہی کا مشاہدہ کررہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ یہ تشویشناک صورتحال صرف مشرق وسطی یا دو تین ہفتوں سے مخصوص نہیں ہے؛ بلکہ سبھی ہمہ گیر جنگوں میں یہ ہوا ہے، لیکن حالیہ دنوں میں ہم نے مشرق وسطی میں جو دیکھا ہے وہ اس منزل تک پہنچ جانے کا خطرہ ہے جہاں سے واپسی نا ممکن ہوگی۔
عالمی ریڈ کراس کمیٹی کی چیئر پرسن نے کہا کہ سب سے زیادہ تشویشناک، ایٹمی تنصیبات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ یہ حملہ عمدا کیا جائے یہ غیر عمدی ہو، ان تنصیبات پر حملے کے نتائج ناقابل تلافی ہوسکتے ہیں، اسی بنا پر جنگ کے قوانین میں ان مراکز کی زیادہ حمایت کی گئی ہے۔
محترمہ میریانا اسپولیارک نے کہا کہ حیاتی اہمیت کی بنیادی تنصیبات پر حملے کے نتائج ہمیشہ دور اور نزدیک کے لاکھوں لوگوں کو بھگتنا پڑتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اشتعال انگیز بیانات اور ان پابندیوں کو نظرانداز کردینا جو انسان دوستانہ بین الاقوامی قوانین کے ذریعے لگائی گئی ہیں،ایسا سبک جنگ رائج کررہا ہے جو ہماری مشترکہ انسانیت ختم کررہا ہے۔
بین الاقوامی ریڈکراس کمیٹی کی چیئر پرسن محترمہ میریانا اسپولیارک نے کہا کہ غیر فوجیوں کا احترام، کشیدگی کم کرنے اور سیاسی راہ حل کی بنیاد ہوسکتا ہے جس کے ذریعے امن و استحکام قائم کیا جاسکتا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel